ٹرمپ نے امریکہ کے نظام انصاف کو تباہ کردیا ہے
جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے اُستاد:
نیوزنور28 جون/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر اورجارج ٹاؤن یونیورسٹی کے معروف پروفیسر نے ٹرمپ کو ایک متضاد شخصیت اورڈکٹیٹر حکومتوں کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو عالمی سیاست کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’حسین عسکری‘‘نے ٹرمپ کو ایک متضاد شخصیت اورڈکٹیٹر حکومتوں کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو عالمی سیاست کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ جیسی متضاد شخصیت امریکی اداروں کو تباہ، امریکی معاشرے کو منقسم، آمریت اورڈکٹیٹر شپ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ روایتی ریپبلکن نہیں ہے انہوں نے اس پارٹی کو تباہ وبرباد کردیا ہے وہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے اس پارٹی کا استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کو جو نقصان پہنچایا ہے اسے اُبھرنے میں دسیوں سال لگیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ عالمی سیاست سے پوری طرح بے خبر ہیں وہ بولٹن قومی سلامتی کے مشیر جیسی متناز عہ شخصیت کے ذریعے امریکہ کی ایک سخت تصویر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ امریکی اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا وہ امریکہ کے نظام انصاف کو تباہ وبرباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے ملک میں عدم مساوات پیدا کئے ہیں انہوں نے جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبردار ہوکر عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ داغدار کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی جارحانہ اورغیر مناسب پالیسیاں عالمی سطح پر امریکہ کے تنہا پڑنے کا باعث بن رہی ہے۔
- ۱۸/۰۶/۲۸