یمنی فوج، عوام وقیادت سامراجی طاقتوں اوران کے اتحادیوں کے خلاف پوری استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں
معروف یمنی تجزیہ کار:
نیوز نور 07 مئی /یمنی امور کے ایک ماہر نے اس بات کےساتھ کہ یمنی عوام ،فوج اورقیادت دشمنوں کے خلاف پوری قوت کےساتھ کھڑے ہیں کہا ہے کہ آئندہ مہینوں کےدوران سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کے قتل کا انتقام لیا جائےگا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’صادق صفری‘‘نے اس بات کےساتھ کہ یمنی عوام ،فوج اورقیادت دشمنوں کے خلاف پوری قوت کےساتھ کھڑے ہیں کہا ہے کہ آئندہ مہینوں کےدوران سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کے قتل کا انتقام لیا جائےگا ۔
انہوں نے کہاکہ صالح الصماد کے جلوس جنازہ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اس بات کی دلیل ہےکہ یمنی عوام میں سعودی عرب کے خلاف کس قدر غصہ پایا جاتا ہے اوروہ اس قتل کا انتقام لینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے صالح الصماد کے قتل میں امریکہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ صالح الصماد کو ایسے وقت میں قتل کیاگیا ہے جب وہ صیہونی دشمن اوران کے اتحادیوں کے خلاف جنگ میں مصروف تھے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی فورسز متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اور یمنی عوام کے خلاف جارحیت میں شریک تمام ممالک کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنائےگی۔
انہوں نے کہاکہ دشمن کو صالح الصماد کے قتل کی بھاری قیمت چکانی ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران دشمنوں نے یمنی عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے اورآیندہ دنوں میں دشمنوں سے بھرپور انتقام لیا جائےگا ۔
انہوں نے کہاکہ یمنی فوج دشمن کے ہر علاقے کو ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لئے دشمنوں کو یمنیوں کےبھرپورردعمل کیلئے تیار رہنا چاہئے۔