نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یو این ایچ سی آر کے دفتر کی انچارج:

 نیوزنور27جون/تہران میں قائم پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے دفتر کی انچارج نے کہا ہے کہ ایران نے غیر ملکی باشندوں کی بہت گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جو دیگر ملکوں کے لئے مثال بن سکتی ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران میں یو این ایچ سی آر کے دفتر کی انچارج ’’ایرینا کرنیاک‘‘ نے گیارہ ملکوں کے سفارتکاروں اور ایران میں سرگرم اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیوں کے عہدیداروں کے ہمراہ ایران کے شہر کرمان میں آئی ٹی آئی کالج کے دورے کے موقع پر کہا کہ کرمان شہر میں غیر ملکی باشندوں کو جس طرح سے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں دیگر ملکوں کے لئے بھی مثال بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کرمان میں افغان پناہ گزینوں کے لئے وسیع پیمانے پر فراہم کی گئیں سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کی معیشت کے شعبوں میں ایران کے اندر انہیں بہترین خدمات اور سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ کرمان کے گورنریٹ میں غیر ملکی شہریوں اور پناہ گزینوں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل حمید شمس الدینی نے بھی کہا کہ برطانیہ، انڈونیشیا، نائیجیریا، ناروے، پولینڈ، آسٹریلیا، فنلینڈ، فرانس، جرمنی، ہنگری اور جمہوریہ چک کے سفارتکاروں نے تہران میں متعین یو این ایچ سی آر کے دفتر کی انچارج کے ہمراہ کرمان کا دورہ کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی