نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی نائب وزیر خارجہ:

 نیوزنور27جون/شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر ایران کی حمایت نہ ہوتی تو شامی حکومت کو دہشتگردوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل  نہیں ہوتی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ’’ فیصل مقداد نے ‘‘بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی حمایت کی بدولت شام کی حکومت اپنے ملک کے علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی ہے اور دہشتگردوں کو شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور شام کے خلاف غلط پروپیگنڈے کا مقصد بھی ان دونوں ملکوں کی کامیابیوں کو روکناتھا کیونکہ سب جانتے ہیں کہ خلیج فارس کے رکن ممالک نے شامی عوام کے مقابلے میں مسلح گروہوں اور دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا اور ان کی مالی مدد کی۔

فیصل مقداد نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے ممالک ہی  ایران کے ساتھ شامی عوام اور حکومت کی دوستی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ملاقات میں بین الاقوامی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ شام کے لئے ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رہے گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی