امریکی سامراج کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جدوجہد قابل تحسین ہے
بولیویا کے صدر :
نیوزنور 27 جون/بولیویا کے صدر نے امریکی سامراج کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جدوجہد کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاملک بین الاقوامی معاملات میں اسلامی جمہوریہ کی حمایت جاری رکھےگا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بولیویا میں ایرانی نائب وزیر خارجہ مرتضیٰ سرمدی کےساتھ ملاقات میں بولیویا کے صدر ’’ایومرالس‘‘نے کہاکہ وہ اوران کے ایرانی ہم منصب بہت سے مسائل پر یکساں مؤقف اورنظریہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے امریکی سامراج اورغنڈہ گردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک مختلف سیاسی اور بین الاقوامی مسائل پر اسلامی جمہوریہ کی حمایت جاری رکھےگا ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی غنڈہ گردی اورسامراج کے مخالف ممالک کو آپسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران اوربولیویا کے درمیان سیاسی اوراقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس ملاقات میں ایرانی نائب وزیر خارجہ سرمدی نے ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہونے کے امریکی فیصلے کے خلاف بولیویائی صدر کے مؤقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو امریکہ کی خود سری کے خلاف اُٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں کو ناکام کرنے کیلئے مناسب اقدام اُٹھانے کی ضرورت ہے۔