روہنگیائی مسلمانوں کی قاتل برمی حکومت کو یورپ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے
آئیر لینڈ کے معروف سیاسی تجزیہ کار:
نیوزنور 27 جون/آئیرلینڈ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار ومشرق وسطیٰ امور کے ماہرنے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک میانمار حکومت جو اقلیتی روہنگیائی مسلمانوں کا بہیمانہ قتل عام کرتی آرہی ہے کے سب سے بڑے حامی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’سائب ساتھ‘‘نےکہاکہ یورپی یونین کے رکن ممالک میانمار حکومت جو اقلیتی روہنگیائی مسلمانوں کا بہیمانہ قتل عام کرتی آرہی ہے کے سب سے بڑے حامی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ بلاک کی طرف سے میانمار کے بعض پولیس اہلکاروں پر پابندیاں عائد کئے جانے کا فیصلہ محض دکھاوا ہے جس کا مقصد بعض یورپی ممالک کو خو ش کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض برمی پولیس اہلکاروں پر پابندی عائد کرکے یورپی ممالک بعض مسلم ممالک کو خوش کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن اصل میں یورپی حکومتیں سو فیصد میانمار کی ظالم حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں۔
یورپی یونین کے دہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ یورپی یونین ایک طویل عرصے سے میانمار کی مجرم حکومت کی حمایت کرتی آرہی ہے۔
اسی طرح کےایک بیان میں برطانوی تجزیہ کار مسعود شاد جارحہ نے بین الاقوامی برادری کو روہنگائی مسلمانوں کے خلاف برمی حکومت کے مظالم میں برابر کا شریک قراردیتے ہوئے کہاکہ عالم برادری خاص کر امریکہ اوردیگر مغربی ممالک نےبرمی حکومت پراقتصادی دباؤ کے ذریعے روہنگیائی مسلمانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے اس کے خلاف اقتصادی پابندی اُٹھا دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر بین الاقوامی برادری کو واقعی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے تو میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی آزادانہ طورپر تحقیقات کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت میانمار عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے سائے میں اقلیتی مسلمانوں کی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ریاست راخین میں روہنگیائی مسلمانوں پر تشدد کے بعد کئی لاکھ روہنگیائی باشندے جان بچا کر پڑوسی ملک بنگلہ دیش فرار کرچکے ہیں۔
واضح رہےکہ میانمارپانچ کروڑ آبادی کا ملک ہے جہاں 12 لاکھ مسلمان آباد ہیں گذشتہ دوسالوں کےدوران بدھ مت کے ماننے والوں نے ہزاروں مسلمان مرد،خواتین اوربچوں کو قتل کیا ہے جس میں حکومت اورفوج بھی ملوث ہے۔
- ۱۸/۰۶/۲۷