نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی تجزیہ کار:

نیوز نور26 جون/شام کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں فوج کا آپریشن اردن سے ملحقہ سرحدی علاقوں تک جاری رہےگا اور غاصب صیہونی رژیم یہاں مساوات  نہیں بدل سکتی ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’علی مقصود‘‘نےکہاکہ ملک کے جنوب میں فوج کا آپریشن اردن سے ملحقہ سرحدی علاقوں تک جاری رہےگا اور غاصب صیہونی رژیم یہاں مساوات  نہیں بدل سکتی ۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ اسٹریٹجک علاقے میں پہلے مرحلے میں شامی فوج کی اسٹریٹجی   امریکہ کی تل انف بیس اور دہشتگردوں کے درمیان  رابطوں کے تمام راستوں کو کاٹنا ہے اورصیہونی رژیم جانتی ہے کہ وہ شام کے جنگی میدان کی صورتحال  بدلنے کے اہل نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی شام میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کئی مرحلوں میں انجام پانے والا ہے  پہلے مرحلے میں  فوج علاقے میں امریکہ کے زیر قبضہ علاقے میں قائم تل انف  فوجی بیس اور دہشتگردوں کے درمیان رابطے کے تمام راستوں کو  کاٹنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

موصو ف تجزیہ کار نے کہا کہ اس مرحلے میں  شامی فوج نے اب تک 11 گاؤں اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں سرکاری فوج نے  منگل کےروز اردن سے ملحق سرحدی صوبے  میں دہشتگردوں کے زیر قبضہ علاقوں کو وگذار کرانے کیلئے وسیع پیمانے پر  انسداد دہشتگردی مہم کا آغاز کیاتھا مقامی میڈیا کےمطابق شامی فوج کئی اعتراف سے  دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پیش قدمی کو جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ  درعا کے اسٹریٹجک علاقے کے الحراق، الصورہ اور علمادہشتگردوں سے وگذار کرالئے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی