نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

یمنی فورسز:

نیوزنور26جون/یمنی فورسز نے اعلان کیا ہےکہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ  نےریاض میں سعودی وزارت دفاع کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع کو برکان  بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہےاور یمنی میزائلوں نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

 یمنی فوج نے کہا کہ یمنی فوج کے بیلسٹک میزائلوں نے ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ یمنی فوج سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہےکہ اتوار کی رات ریاض میں سعودی عرب کے فوجی اور حکومتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران سبھی میزائل اپنے نشانے پر جاکر لگے ۔

 واضح رہے کہ یمنی فوج کے میزائلی حملے سے ریاض میں لوگوں میں زبردست خوف و ہراس کا ماحول تھاان میزائلی حملوں سے جہاں یہ ثابت ہوگیا کہ ریاض یمنی فوج کے میزائل کی زد پر ہے اور سعودی عرب کے دیگر علاقوں پر بھی میزائل داغے جاسکتے ہیں وہیں یہ بھی واضح ہوگیا کہ دوسری جانب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے جنگ میں شدت پیدا کرنے سے یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کو جھکنے پر مجبورنہیں کیا جاسکتا بلکہ استقامت اور پامردی کے لئے ان کے عزم و حوصلے اور زیادہ بلند ہوں گے۔

ہمن

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی