عراق میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے کیلئے امریکہ نے آٹھ ہزار داعشی دہشتگردوں کو تربیت دی
عراقی قانون ساز :
نیوز نور26 جون/ایک عراقی رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ نے عراق میں دہشتگردانہ حملوں کو انجام دینے کیلئے شام کی سرزمین پر اس وقت آٹھ ہزار داعشی دہشتگردوں کو تربیت دی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’فردوس اوادی‘‘ نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ نے عراق میں دہشتگردانہ حملوں کو انجام دینے کیلئے شام کی سرزمین پر اس وقت آٹھ ہزار داعشی دہشتگردوں کو تربیت دی ہے۔
انہوں نے بغداد حکومت کو اس منصوبے کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت اس مسئلے کے حوالے سے لازمی اقدامات کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو ملک کے بعض حصوں پر دہشتگردوں کادوبارہ قبضہ ہوجائےگا۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ داعش کو عراق میں نئے سرے سے حیات بخشنے میں نئے منصوبے پر عمل پیرا ہے امریکہ داعش کے ذریعے عراق کے شمال اورمغربی حصوں پر قابض ہونا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ عراق کو ایک نئے جنگ میں دھکیل کر اس کیلئے نئےاقتصادی مسائل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نےتمام عراقیوں سے شیطان بزرگ امریکہ کے اس گھناؤنے منصوبے کہ جس کا حشد الشعبی بھی ٹارگٹ ہے کا مقابلہ کرنے کی تاکید کی ۔
- ۱۸/۰۶/۲۶