نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی یونیورسٹی اُستاد:

نیوز نور26 جون/ امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ  ملک میں تارکین وطن کی وسیع پیمانے پر آمد وسطی امریکہ میں واشنگٹن کی اور سے فوجی مداخلت اور ڈکٹیٹر حکومتوں کو حمایت  کا نتیجہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’بیو گراسکپ‘‘نےکہاکہ ملک میں تارکین وطن کی وسیع پیمانے پر آمد وسطی امریکہ میں واشنگٹن کی اور سے فوجی مداخلت اور ڈکٹیٹر حکومتوں کو حمایت  کا نتیجہ ہے۔

انہوں  نے کہاکہ وسطی امریکہ سے ملک میں تارکین وطن کی آمد واشنگٹن حکومت کی طرف سے دائیں بازوکی ڈکٹیٹر حکومتوں اور ان کے خاندانوں  کو حمایت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ  نہ صرف امریکہ بلکہ یورپی ممالک میں وسیع پیمانے پر تارکین وطن کی آمد امریکی پالیسیوں کی نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ  یا یورپ میں تارکین وطن  کے خلاف ہورہے  نفرت پر مبنی جرائم میں امریکہ اوریورپی حکومتیں برابر کی شریک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی  پر اقوام متحدہ  کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے  میکسیکو اوروسطی امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری اور انہیں بچوں سے علحٰیدہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے  اور اس پالیسی کو جاری رکھنے  کے ٹرمپ کے فیصلے  پر  جہاں امریکہ  بھر میں مظاہرے ہوئے وہیں انسانی حقوق تنظیموں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔

صیہونی نواز ٹرمپ نےتارکین وطن سے متعلق اپنی پالیسی کے بارے میں کہاتھاکہ  امریکہ کسی کو بھی  اپنے ملک پر چڑھائی کرنے کی اجازت نہیں دےگاا وراگر کوئی بھی  غیرقانونی تارکین وطن  امریکہ میں داخل ہوا تو انہیں بغیر کسی عدالتی کاروائی کے فوری طورپر روانہ کردیا جائےگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی