سعودی وہابی رژیم یمن کے حقائق کو دبانے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کررہی ہے
امریکی تجزیہ کار:
نیوز نور26 جون/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار ویونیورسٹی اُستاد نے کہا ہے کہ سعودی وہابی رژیم یمن کے حقائق کو چھپانے کیلئے اس ملک کے عوام اورقیادت کے خلاف پروپیگنڈہ مہم میں مصروف ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’ٹم انڈرسن‘‘نےکہاکہ سعودی وہابی رژیم یمن کے حقائق کو چھپانے کیلئے اس ملک کے عوام اورقیادت کے خلاف پروپیگنڈہ مہم میں مصروف ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم اوراسکے اتحادی یمن کے زمینی حقائق کو عالمی عوام تک پہنچانے سے روکنے کیلئے وسیع پیمانے پر پیٹرو ڈالرز خرچ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی قیات میں جنگی اتحاد نےاس پروپیگنڈہ مہم کو سنجیدگی سے لیا ہے تاکہ یمن کے بارے میں حقائق سے دنیا بھر کی عوام بے خبر رہ سکے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم یمن میں جاری جنگ خاص کر اسٹریٹجک اہمیت کے حامل حدیدہ جو یمنی عوام تک امداد پہنچانے کا واحد راستہ ہے سے متعلق خبروں کو دبانے کیلئے وسیع پیمانے پر پیٹرو ڈالرز خرچ کررہی ہے۔
- ۱۸/۰۶/۲۶