شہر موصول کو داعش سے آزاد کرانے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے
عراقی کمانڈر:
نیوزنور25 جون/عراق کے انسداد دہشتگردی ادارے کے سربراہ نے داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان کے اس بیان کہ شہر موصل کو آزاد کرانے میں امریکی فورسز نے اہم کردار ادا کیا کو سفید جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اکیلے اس شہر کوتکفیری دہشتگردوں سے آزاد کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’طالب القنانی‘‘نے داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان کے اس بیان کہ شہر موصل کو آزاد کرانے میں امریکی فورسز نے اہم کردار ادا کیا کو سفید جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اکیلے اس شہر کو تکفیری دہشتگردوں سے آزاد کیا ہے۔
انہوں نےافغان ،پاکستان سرحد پر داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے روپوش ہونے سے متعلق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بغدادی کی عراق شام سرحد پر موجودگی سے متعلق معلومات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نےکہاکہ عراق کے قریب تمام علاقوں سے داعش کا خاتمہ کردیاگیا ہے آزاد کرائےگئے علاقوں کی عوام سیکورٹی فورسز کے حامی اوران کےساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۲۵