علاقے کو اسلامی مقاومتی گروہوں پر فخر ہے
ایرانی سفیر:
نیوزنور25 جون/بغداد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی مقاومتی گروہوں خاص کر تحریک النجباء کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات پورے علاقے کیلئے باعث فخر ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل اکرم القابی کےساتھ ملاقات میں ایرانی سفیر ’’اراج مسجدی‘‘نے اسلامی مقاومتی گروہوں خاص کر تحریک النجباء کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات پورے علاقے کیلئے باعث فخر ہیں۔
انہوں نے اس ملاقات میں کہاکہ تحریک النجباء نے جو کردار ادا کیا ہے وہ پورے علاقے خاص کر عراق وشام کی عوام کیلئے باعث فخر ہے۔
اس ملاقات میں النجباء کے سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہاکہ شام وعراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ آخری سانسیں لے رہے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۲۵