ٹرمپ کیساتھ رقص و شراب نوشی کرنے والےوالوں کی طرف سےاُمت مسلمہ کو شرک کا درس دینا تعجب برانگیز ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن:
نیوزنور25جون/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سندھ کے سیکرٹری نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ تعجب ہے کہ جنہیں اسلام دشمن امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ناچنے اور شراب نوشی کرنے پر شرم نہیں آتی وہ اُمت مسلمہ کو شرک اور درس دیتے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام لبیک یارسول اللہ کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سندھ کے سیکرٹری جنرل ’’حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی‘‘ نے کہا کہ حکومت آل سعود جو اسلام دشمن امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ کے ساتھ شراب نوشی اور رقص کرنے میں شرم محسوس نہیں کر تی ہے وہ اُمت مسلمہ کو شرک کا درس دے رہے ہیں ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یوم انہدام جنت البقیع کہ جس دن کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کو ڈھا کر اُمت مسلمہ کو سوگوار کر دیا آل سعود کے مکروہ کردار کو بے نقاب کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ آل سعود یمن میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانا تو جائز سمجھتے ہیں لیکن روضہ رسولﷺ کو بوسہ دینا ناجائز سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں اسلام دشمن امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ناچنے اور شراب نوشی کرنے پر شرم نہیں آتی وہ اُمت مسلمہ کو شرک اور درس دیتے ہیں۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر کی اسلام دشمن افواج کی مدد سے آل سعود یمن پر حملہ آور ہوئے ہیں مگر شکست ان جارح قوتوں کا مقدر ہوگی۔