نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


الجیریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سربراہ :

نیوزنور25جون/الجیریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور الجیریا مسلسل عالمی میڈیا کے منفی عزائم کا شکار ہیں لہذا دونوں ممالک کے خبررساں اداروں کو چاہئے کہ ان سازشوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق الجیریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سربراہ ’’عبدالحمید کاشا‘‘نے غیر ملکی ذرائع ابلغ کے ساتھ انٹریو میں مغربی میڈیا کی سازشوں کےخلاف ایران اور الجیریائی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون کووقت کی  اہم ضرورت قراردیا ہے۔

دونوں اسلامی ممالک کے درمیان اشتراکات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے شعبوں میں تعاون سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے قومی نیوز ایجنسیوں کے درمیان ہونے والے گذشتہ معاہدوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اسلامی ممالک بیرونی طاقتور ممالک کے سامنے اُٹھ کھڑے ہونے کی یکسان جذبات پائی جاتی ہیں۔

ایران اور الجزائر کے خلاف مغربی ممالک کے مسلسل منفی پروپیگنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کے مقاصد اور اہداف ایک ہیں اس لئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میڈیا نے احسن طریقے سے مغربی میڈیا کے مزموم عزائم کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایران اور الجزائر کے درمیان اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ دونوں مسلمان ممالک کےتعلقات بہت گہرے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے قومی خبررسان ایجنسیوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتےہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں ثقافت ، سیاحت اور اقتصادی روابط کی توسیع کے بہت بڑے مواقع موجود ہیں۔

الجیریائی نیوز ایجنسی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع کے لئے ایران کا دورہ بہت جلدکروں گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی