ظالمانہ سیکورٹی حصار کی وجہ سے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی حالت تشویش ناک
رپورٹ:
نیوزنور25جون/بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت سخت سیکورٹی حصار کی وجہ سے خراب ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے نامور عالم دین اور بحرینی عوام کے ہر دلعزیز قائد’’ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم‘‘ کی حالت کئی عرصے سے تشویشناک ہے لیکن اس کے باوجود آل خلیفہ کی حکومت نے انہیں گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے انہیں جون 2016ء میں گھر میں نظر بند کردیا اور وہ اس وقت سے لے کر اب تک گھر میں سخت سیکورٹی حصار میں نظر بند ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے حال ہی میں کہا تھا کہ آل خلیفہ کے اقدامات کی وجہ سے ڈاکٹروں کیلئے ان کے علاج معالجے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا اس سے پہلے بحرین کے ایک ہسپتال میں آپریشن ہوا تھا جس کے بعد انہیں گھر منتقل کرکےدوبارہ نظر بند کردیا گیا تھا۔
بحرین کے عوام نے 14 فروری 2011ءکو آل خلیفہ کے نا مناسب رویے اور ظلم و زیادتی کے خلاف پر امن تحریک شروع کی جو اب تک جاری ہے۔
- ۱۸/۰۶/۲۵