اسلامی مقاومت میں امریکہ وصیہونی رژیم کے ہر شیطانی پروجیکٹ کو خاک میں ملانے کی صلاحیت ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ:
نیوزنور25 جون/حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے امریکہ کو ظالم ،متکبر اور جنایت کار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محض حزب اللہ ،ایران ،شام اوریمن کےساتھ شیطان بزرگ امریکہ کے مسائل نہیں ہیں بلکہ روس اورچین حتیٰ واشنگٹن اپنے یورپی اتحادیوں کیلئے بھی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے کیونکہ امریکہ پوری دنیا پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ نعیم قاسم‘‘نے امریکہ کو ظالم ،متکبر اور جنایت کار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محض حزب اللہ ،ایران ،شام اوریمن کےساتھ شیطان بزرگ امریکہ کے مسائل نہیں ہیں بلکہ روس اورچین حتیٰ واشنگٹن اپنے یورپی اتحادیوں کیلئے بھی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے کیونکہ امریکہ پوری دنیا پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ دنیا بھر کے ممالک خاص کر مشرق وسطیٰ کے آزاد وخودمختار ریاستوں پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتار ہا ہے تاہم ان کوششوں میں اسےابھی تک کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 2006ء میں لبنان پر صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ دراصل امریکہ کی بھی ذلت آمیز شکست ہے امریکہ نہ صرف دہائیوں سے لبنان کو غیر مستحکم کرنے میں ناکام رہا بلکہ 2011ء سے شام میں جاری جنگ میں بھی اسے ذلت آمیز شکست ہوئی۔
شیخ نعیم قاسم نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم تمام علاقائی مسائل کی اصلی جڑ ہے اورعلاقے کی عوام کے خلاف اس غاصب رژیم نے جو مظالم ڈھائے ہیں اس میں اسے سعودی عرب اورامریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک مقاومت باقی ہے علاقے میں امریکی صیہونی پروجیکٹ کو کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔