نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


نیشنل انٹرسٹ کی تحلیل:

نیوزنور05 مئی/ ایک امریکی مجلہ نے اپنی ایک مختصر تحلیل میں لکھاہے کہ ٹرمپ میں  سیاسی ناتجربہ کاری، لاپروایانہ انداز اور کھری کھری سنا دینے  کی  عادت جیسی خامیاں موجودہیں او ر ان کی پالیسیاں  و حکمت عملی ان کے ٹویٹس کی طرح  اشتعال انگیز اور فضول ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق امریکی مجلہ‘‘نیشنل انٹرسٹ’’ نےلکھا کہ ٹرمپ میں  سیاسی ناتجربہ کاری، لاپروایانہ انداز اور کھری کھری سنا دینے  کی  عادت جیسی خامیاں موجودہیں او ر ان کی پالیسیاں  و حکمت عملی ان کے ٹویٹس کی طرح  اشتعال انگیز اور فضول ہیں۔

امریکی مجلہ نے  سیاسی میدان میں ٹرمپ کی ناتجربہ کاری  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈپلومیسی عام طور پر الفاظ کا تبادلہ ہے اور اس کے ٹیون میں معمولی تبدیلی بھی  عالمی معاملات  میں بڑا فرق پیدا کرسکتی ہے تاہم امریکی صدر کے بیانات سے سےظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سیاست میں ابھی وہ اجنبی ہیں۔

نیشنل انٹرسٹ نےجوہری معاہدے سے متعلق امریکی صدر کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتا ہے کہ امریکہ، دباؤ بڑھانے کی پالیسی کے ذریعے اپنے طویل مدت مقاصد کو حاصل کرنے کے علاوہ جوہری معاہدے میں تبدیلی لاسکتا ہے جبکہ ایسی حکمت عملی سے خطرناک کشیدگی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

امریکی مجلہ  نے لکھا کہ سابق امریکی صدور جارج بوش اور باراک اوباما کے دورے میں ایران کے خلاف دباؤ اور پابندیوں کی پالیسی کا استعمال کیا گیا مگر پابندیوں کے باوجود ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو فروغ دیا لہذا ماضی سے سبق لینا چاہئے اور ٹرمپ کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام اور علاقائی امور پر دباؤ ڈانے کا برعکس نتیجہ نکلے گا۔

ٹرمپ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی