ایران کے پاس بیرونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے آپریشنل منصوبہ موجود ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر:
نیوزنور25جون/رہبر معظم انقلاب اسلامی کےمعاون خصوصی اور مشیر نے کہا ہے کہ ایران کو ہمسایہ ممالک کی جانب سے کسی قسم کے عسکری خطرات لاحق نہیں بلکہ ہمیں خطے کے باہر سے خطرات کا سامنا ہے تاہم ان سے نمٹنے کے لئے ہمارے پاس ہمہ وقت قابل عمل حکمت عملی موجود ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کےمعاون خصوصی اور مشیر نے ’’سید یحییٰ رحیم صفوی‘‘نے ایرانی شہر شیراز کی ایک مقامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران کو ہمسایہ ممالک کی جانب سے کسی قسم کے عسکری خطرات لاحق نہیں بلکہ ہمیں خطے کے باہر سے خطرات کا سامنا ہے تاہم ان سے نمٹنے کے لئے ہمارے پاس ہمہ وقت قابل عمل حکمت عملی موجود ہے۔
پر انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ سے 30 سال گزرنے کے بعد آج ریاست ایران کے ملکی نظام اور ہماری قوم کو پڑوسیوں سے عسکری جارحیت کے خطرات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے کسی بھی قسم کے منصوبے اور خطرات سے نمٹنے کے لئے ہماری آپریشنل تیاری مکمل ہے۔
موصوف مشیر نے کہا کہ ہمیں امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست سے خطرات ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ ان کی جانب سے خطے میں نئی پراکسی وار کا آغاز بھی کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پراکسی وار کے امکانات موجود ہیں تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور تمام خطرات کو ٹالنے کے لئے ہمارے پاس آپریشنل منصوبہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے ایران کی مسلح افواج سمیت تمام ملکی فورسز مکمل تیاری میں ہیں۔
سید یحییٰ رحیم صفوی نے مزیدکہا کہ آج خطے میں جیوپولیٹیکل صورتحال کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن مضبوط ہے لہذا دشمن چاہے مانے یا نہ مانےایران کو خطے میں نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۲۵