نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


چینی وزارت تجارت کے ترجمان :

 نیوزنور25جون/چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو کسی تیسرے فریق کے اندرونی قوانین کی پرواہ کئے بغیر فروغ دیا جائے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان ’’ گاؤ فینگ‘‘نے کہا کہچین ماضی کی طرح ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں مشترکہ تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علحیٰدگی ایران چین تعلقات اور ہمارے معاشی تعاون کو متاثر نہیں کرسکتی۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی دوسرے ممالک کے خلاف یکطرفہ پالیسی کی مخالفت کرتا ہے اور امریکہ کے اندرونی قوانین چین کے لئے اہمیت نہیں رکھتی لہذا ہم جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی اور ایران پر یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کا فروغ عالمی قوانین کے برعکس نہیں دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون دیرینہ ہیں اور ہمارا مقصد ان تعلقات کو مستقبل میں مزید مضبوط کرنا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کی تجارتی حجم سال 2017 میں 37.300 ارب ڈالر رہی اور اس میں 2016 کے مقابلے میں 19.3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گاؤ فینگ نے مزیدکہا کہ چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ممالک کی تجارتی حجم کی بڑھتی ہوئی پیشرفت کو دیکھ کر یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ مشترکہ اقتصادی تعاون کو قابل قدر فروغ مل رہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی