نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حجت الاسلام والمسلمین حسینی خراسانی:

 نیوزنور25جون/خبرگان رہبر کونسل کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ خاندان رسالت اور ائمه هدی(ع) کی قبریں ہمیشہ وحدانیت کا مرکز رہی ہیں کہاہے کہ مسلمان اگر مرقد رسول اسلام(ص) سے غافل ہوگئے تو وہابی اسے بھی گرادیں گے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق خبرگان رھبر کونسل کے رکن ’’حجت الاسلام والمسلمین سید احمد حسینی خراسانی نے ‘‘ آسمان حرم کے ستاروں  کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ حضرت محمد و آل محمد(ص) کے حرم اور قبروں سے توسل وہ موضوعات ہیں جس کے سلسلہ میں معصومین علیھم السلام ، اسلامی متکلمین اور فقہاء نے کافی گفتگو کی ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ خاندان رسالت اور ائمه هدی(ع) کی قبریں ہمیشہ وحدانیت اور توحید الہٰی کا مرکز رہی ہیں کہاکہ انہی بنیادوں پر ائمہ طاہرین نے ہمیشہ ان قبروں کے تحفظ کی تاکید ہے مگر اس کے برخلاف دشنموں نے ہمیشہ ان قبروں کے خلاف سازش کی  کربلائے معلی میں روضہ امام حسین علیہ السلام کو مٹی کے ڈھیر میں بدل دیا گیا ، بقیع میں ان کی قبروں کو گرایا گیا اور حرم امام رضا علیہ السلام میں بم بلاسٹ کیا گیا ۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے واضح طور سے کہاکہ دشمنوں نے عوامی افکار کو فریب دینے کے لئے زیارت اهلبیت(ع) کو شرک اور بت پرستی بتایا تاکہ اس فریب کی آڑ میں ائمہ کی قبروں کو منہدم کرسکیں اور ان مقدس مقامات میں موجود مال و سرمایہ کو غارت کرسکیں ۔

انہوں نے 30 خرداد 1373 ہجری مطابق ۲۰ جون ۱۹۹۴ عیسیوی کو حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام میں ہونے والے درد ناک سانحہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ سے یہ سانحہ ہرگز فراموشی کے نذر نہ کیا جائے  اس طرح کے پروگرام کے ذریعہ منافقین ، جنایتکاروں اور دشمنوں کی دشمنی سے نئی نسل کو با خبر کیا جائے ۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی خراسانی نےمزید کہاکہ اسلام کے دشمن بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ اهل بیت(ع) کے حرم اعتقادات اور اسلامی حقائق کے نشر کا مرکز ہیں لہذا انہوں نے قبور اهل بیت(ع) کو مٹانے کی ٹھانی اور اگر مسلمان ایک لمحہ کو غافل گئے تو وہابی رسول الله(ص) کے مرقد کو بھی گرا دیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی