سعودی و امارتی وہابی رژیمیں نفسیاتی جنگ کے ذریعے الحدیدہ پر قابض ہونا چاہتی ہیں
عمار وقاف:
نیوزنور25 جون/بین الاقوامی امور کے ایک برطانوی ماہر کے مطابق سعودیہ اورمتحدہ عرب امارات کی وہابی رژیمیں نفسیاتی جنگ کے ذریعے حدیدہ معرکےمیں یمنی مقاومتی فورسز کےخلاف کامیاب ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’عمار وقاف‘‘نےکہاکہ سعودیہ اورمتحدہ عرب امارات کی وہابی رژیمیں نفسیاتی جنگ کے ذریعے حدیدہ معرکے میں جاری یمنی مقاومتی فورسز کےخلاف کامیاب ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی جارح اتحاد الحدیدہ کی اسٹریٹجک اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہے اس لئے وہ اس بندرگاہ پر ناجائز قبضے کیلئے مقاومتی فورسز کے خلاف نفسیاتی جنگ میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ سعودی عرب اورامارات اپنے شرائط پر مقاومتی فورسز کو مقاومتی میز پر لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کو تیار ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ برطانوی ،فرانسیسی اورامریکی فورسز الحدیدہ بندرگاہ شہر پر جارحیت میں سعودیہ اور متحدہ عرب امارات کی فورسز کی مدد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ان فورسز کی موجودگی پوری طرح واضح نہیں ہے تاہم اس جارحیت میں تینوں ممالک کی حکومتوں سے سعودی جارح اتحاد کو گرین سیگنل ملی ہےاس کے علاوہ یہ جنگی اتحاد گذشتہ تین سالوں سے یمنی عوام کے خلاف ان ہی تین ممالک کے ہتھیار اکثر استعمال کرتا آرہا ہے۔
ا قوام متحدہ کے یمن جنگ سے متعلق ان کے کردار کے بارے میں انہوں نے کہاکہ موجودہ یمن تنازعے میں یہ عالمی ادارہ سعودیہ اوراسکے اتحادیوں کے ہاتھوں کا کھلونابن کے رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو الحدیدہ پر جارحیت پر خاموشی توڑ کر جارح ممالک پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ بدھ کو متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کی اتحادی فورسز نے یمن کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل بندرگاہ الحدیدہ جہاں 6 لاکھ یمنی آباد ہیں اورجہاں سے پورے یمن کو خوراک اورادویات سپلائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس بندرگاہ کو یمن کی لائف لائن کہاجاتا ہے پرحملہ کردیا ۔
رواں برس ہونے والے حملوں میں یہ سب سے تباہ کن حملہ قراردیا جارہا ہےاس جارحیت کے بعداقوام متحدہ سمیت کچھ سرکاری اورغیر سرکاری تنظیموں یہاں تک ریڈ کراس نے اپنی رضاکارتنظیموں کو علاقے سے نکال لیا ہے جو یمن میں امدادی کام کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
ادھر یمن سے موصلہ رپورٹوں کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکا رفورسز نے سعودی عرب کی جنگی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں جیزان میں واقعہ الفیصل میں فوجی مرکز کو بدر نامی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے ہیں۔