جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر ردعمل دینا ایران کا جائز حق ہے
جیمز والش:
نیوزنور05 مئی/ایک امریکی تجزیہ کا نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کر کے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دے سکتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق'جیمز والش'نے ارنا کے ساتھ انٹرویومیں کہاکہ ایران اپنی جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کر کے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے میں شامل کسی بھی فریق کی طرف سے اس کی خلاف وزری کا جواب دینا اسلامی جمہوریہ ایران کا جائز حق ہے اور اس حوالے سے ایران امریکی وعدہ خلافی کا موثر انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے منفی نتائج پر انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے امریکہ کو ہی نقصان پہنچے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کو توڑے تو ایران بحیثیت خودمختار ریاست اس عمل سے متعلق جو خود مناسب سمجھے ردعمل دے سکتا ہے۔