نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


تیونسی علماء جماعت کے سربراہ:

 نیوزنور25جون/تیونسی آئمہ جماعت کی تنظیم کے سربراہ نے رواں سال حج کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آل سعود حج کی آمدنی کو مسلمانوں کے قتل عام پر خرچ کررہا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تیونسی آئمہ جماعت کی تنظیم  کے سربراہ’’ فاضل عاشور ‘‘نے مسلم ممالک بالخصوص یمن میں سعودی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود حج کی آمدنی کو مسلمانوں کے قتل عام پر خرچ کررہا ہے۔

انہوں  نے مسلم ممالک  خاصکر یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے رواں سال حج کا بائیکاٹ کیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب مناسک حج سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسلامی ممالک کے خلاف جارحیت پر خرچ کرتا ہے۔

موصوف سربراہ  نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں حج سے حاصل ہونے والی آمدنی شام اور یمن جیسے ممالک پر جارحیت میں خرچ کی جاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ تیونس کے شہری اس سال حج کا بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اس آمدنی سے اسلامی ممالک کو ویران کرنے کے لئے سامراجی طاقتوں سے ہتھیار خریدتا ہے جو اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن جیسے غریب اسلامی اور عرب ملک پر اپنی جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہو گئی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔

نظرات  (۱)

  • http://ariyonama.ir
  • ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
    شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
    <b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
    تجدید کد امنیتی