واپسی مارچ کا تسلسل غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف
تحریک حماس کے ترجمان:
نیوزنور25جون/فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان نے واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت کو غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف قرار دیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان ’’حازم قاسم ‘‘نے کہا کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی فلسطینی مظاہرین کو مرعوب کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور فلسطینیوں کی جدوجہد فلسطین کی آزادی کے حصول تک مسلسل جاری رہے گی۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین کو نظرانداز کئے جانے سے متعلق امریکی منصوبوں کے نفاذ میں ہونے والی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کسی بھی سازشی منصوبے کو کاماب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ لگاتار تیرہویں ہفتے بھی فلسطینیوں کے واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رہا جس میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تاہم صیہونی فوجیوں نے معمول کے مطابق اس مظاہرے کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دو سو چھے فلسطینی زخمی ہوئے۔
- ۱۸/۰۶/۲۵