اقلیتی روہنگیائی مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں عالمی برادری ناکام ہوچکی ہے
مسعود شاد جارحہ:
اقلیتی روہنگیائی مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں عالمی برادری ناکام ہوچکی ہے
نیوزنور25 جون/برطانیہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار واسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے اس بات کےساتھ کہ بین الاقوامی برادری روہنگائی مسلمانوں کے مسائل ومصائب کو حل کرنے میں برُی طرح ناکام رہی ہے کہا ہے کہ میانمار میں اقلیتی روہنگائی مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کی آئی سی سی کی طرف سے فوری طورپر تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’مسعود شاد جارحہ‘‘نے اس بات کےساتھ کہ بین الاقوامی برادری روہنگائی مسلمانوں کے مسائل ومصائب کو حل کرنے میں برُی طرح ناکام رہی ہے کہا ہے کہ میانمار میں اقلیتی روہنگائی مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کی آئی سی سی کی طرف سے فوری طورپر تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری کو روہنگائی مسلمانوں کے خلاف برمی حکومت کے مظالم میں برابر کا شریک قراردیتے ہوئے کہاکہ عالم برادری خاص کر امریکہ اوردیگر مغربی ممالک نےبرمی حکومت پراقتصادی دباؤ کے ذریعے روہنگیائی مسلمانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے اس کے خلاف اقتصادی پابندی اُٹھا دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر بین الاقوامی برادری کو واقعی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے تو میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی آزادانہ طورپر تحقیقات کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت میانمار عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے سائے میں اقلیتی مسلمانوں کی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ریاست راخین میں روہنگیائی مسلمانوں پر تشدد کے بعد کئی لاکھ روہنگیائی باشندے جان بچا کر پڑوسی ملک بنگلہ دیش فرار کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار پانچ کروڑ آبادی کا ملک ہے جہاں 12 لاکھ مسلمان آباد ہیں گذشتہ دوسالوں کےدوران بدھ مت کے ماننے والوں نے ہزاروں مسلمان مرد ،خواتین اوربچوں کو قتل کیا ہے جس میں حکومت اورفوج بھی ملوث ہے۔
جدیدترین محصولات
جدیدترین محصولات