نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی سیاسی تحقیقاتی مرکزکے مدیر:

نیوزنور23 جون/برطانیہ کے تحقیقاتی مرکز کے مدیر نے سعودی عرب کی شاہی حکومت کی طرف سے سیاسی اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم  کارکنوں پروحشیایہ کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن سلمان کے ولی عہد  بننے کے بعد 4 ہزار شہریوں کو  پابند سلاسل کیاگیا ہے جن میں قریب پانچ سو سیاسی وانسانی حقوق  کارکنان بھی شامل ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’سامح العطفی‘‘نے سعودی عرب کی شاہی حکومت کی طرف سے سیاسی اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم  کارکنوں پروحشیایہ کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن سلمان کے ولی عہد  بننے کے بعد 4 ہزار شہریوں کو  پابند سلاسل کیاگیا ہے جن میں قریب پانچ سو سیاسی وانسانی حقوق  کارکنان بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں خواتین کو مخصوص حقوق دینے کے بارے میں بن سلمان کے دعوے جھوٹ اورفریب ہیں حقیقت میں سعودی معاشرے میں  نہ صرف خواتین اپنے بنیادی حقوق بلکہ مرد بھی  اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی معاشرہ ایک قبائلی کیمونٹی ہے اورتمام معاملات پر ان کا کنٹرول ہے۔

انہوں نے کہاکہ بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد چار ہزار افراد کو پابند سلاسل کیاگیا ہے جن میں پانچ سو سیاسی  وانسانی حقوق کارکنان بھی شامل ہیں جبکہ  جزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے افراد سے منسلک 14 تنظیموں  کی سرگرمیوں کو بھی منجمند کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی 14 فیصد سے زائد آبادی خط افلاس سے نیچے زندگی گذار  رہی ہے اورحتیٰ دارالحکومت ریاض کے قریب لوگوں کو اپنے مکانات تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن اور غریبی سے نمٹنے کے محمد بن سلمان کے دعوے سفید جھوٹ ہیں جبکہ حقیقت میں سعودی عرب کے عوام کی  دولت کو شاہی خاندان نے ہڑپ لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بن سلمان ملک میں کرپشن کے بارے میں بات کرتے  ہیں جبکہ حقیقت میں وہ کرپٹ حکمرانوں میں سے ایک ہیں۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ بن سلمان یمن جنگ میں ایسے وقت میں اربوں ڈالر خرچ کررہے ہیں  جبکہ سعودی عرب کی آدھی سے زیادہ آبادی بھوک سے بےحال ہے۔

واضح رہے کہ  بن سلمان کے ول عہد بننے کے بعد ریاض نے  ملک میں اظہار آزادی کی جرم میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند اورانہیں سخت سزائی سنائی ہیں سعودی عرب کی وہابی رژیم نے  کچھ روزقبل ملک کے سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر کو بھی بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت دیکر شہید کردیاتھا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی