ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں
شنبه, ۲۳ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۱:۲۴ ق.ظ
ایف بی آئی کے سابق سربراہ:
نیوزنور23جون/امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ نے موجودہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدرقرار دیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ’’ جیمز کومی‘‘ نے موجودہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدرقرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ اپنے ٹوئٹ میں ہمیشہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے رہتے ہیں۔
موصوف سربراہ نے ٹرمپ کے رویّے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئےکہا کہ وہ صرف ٹوئٹ کر کے امریکہ کے امور نہیں چلا سکتے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے دو ہزار سترہ میں انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ اور روس کے درمیان کمپیئن رابطہ ہونے کے مسئلے کو لے کر جیمز کومی کو ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا۔