غاصب اسرائیل میں اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے
کیون بیرٹ:
نیوزنور23 جون/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکہ اوراسرائیل اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ایران پر حملہ کرسکیں اورصیہونیوں کو یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تنہا نہیں ہے۔عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’کیون بیرٹ ‘‘نےکہاکہ امریکہ اوراسرائیل اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ایران پر حملہ کرسکیں اورصیہونیوں کو یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تنہا نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ محاذ آرائی کا خواہاں ہیں لیکن صیہونی حکام اس حقیقت سے واقف ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ مقابلہ کرنے کی ان میں کوئی صلاحیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل خود اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا اس لئے وہ امریکہ کو ہرطرح سے بےوقوف بناکر واشنگٹن حکومت کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے ۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم ایران کواُکسانے کی کوشش کررہی ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے یہ کوششیں ہمیشہ ناکام ثابت ہوئی ہیں ۔
اسی طرح تحریک مقاومت حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ امریکہ اوراسرائیل میں اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کی توانائی نہیں ہے اور ایران کی دفاعی توانائیوں کو خطرہ بناکر پیش کرنے کی مہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت، حکومت اورعوام پر دباؤ ڈالنے کیلئے ایک نفسیاتی جنگ ہے۔
انہوں نے کہاتھا کہ امریکہ کی موجودہ صورتحال اوراس کی فوجی توانائیاں یا پھر اسرائیل کی فوجی توانائی ایسی نہیں ہیں کہ وہ ایران کے خلا ف جنگ چھیڑ سکیں اس لئے ایران کے خلاف بیانات صرف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔
انہوں نے خبردار کیاتھا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر جنگ مسلط کی تو اس بات پر اسرائیل کے مقابلے میں لبنانیوں کو 2006 ء کی کامیابی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑی کامیابی نصیب ہوگئی ۔
- ۱۸/۰۶/۲۳