نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام جمعہ تہران :

نیوزنور23جون/اسلامی جمہوریہ ایران کی دارالحکومت تہران کےامام جمعہ کہا ہے کہ امریکہ کا کام جرائم کرنااور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے لہذا اس کے ساتھ مذاکرات کے بجائے اس سے مزید نفرت کرنی چاہئے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ تہران’’آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی‘‘ نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا کام جرائم کرنااور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے لہذا اس کے ساتھ مذاکرات کے بجائے اس سے مزید نفرت کرنی چاہئے۔

انہوں نے بعض حلقوں کہ جنہوں نے مسائل کے حل کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کہا ہے کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جرائم کے سوا کچھ نہیں کیا لہذا اس سے بھرپور نفرت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کی باتیں کررہے ہیں وہ ذرا قرآن شریف کی آیات پڑھیں جہاں سامراج اور جابروں سے نفرت کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ امریکہ نے آج تک اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا کیونکہ وہ صرف اور صرف اپنے مفادات کے لئے کام کرتا ہے۔

ایران مخالف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مضموم عزائم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ وہ جتنا دل چاہئے ایران پر پابندی لگائے مگر جان لےکہ امریکہ مزید بے نقاب ہوتا جائے گا۔

موصوف امام جمعہ نے کہا کہ آج عالم امریکہ کی سربراہی میں دشمنوں کے شیطانی عزائم کا شدید سامنا کررہا ہے تاہم اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمیں اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے مقابلہ اور مقاومت جاری رکھنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں بالخصوص امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی سازشوں کو نہیں گناجاسکتاکیونکہ  ان لوگوں نے غداری اور سازشیں کرکے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج آب دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ نے کس طرح ہزاروں بچوں کو اپنے ماں باپ سے الگ کردیا جن کا صرف جرم یہی ہےکہ وہ پناہ گزین ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے مزید کہا کہ آج اسلام کے دشمن یمن اور فلسطین سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں نہتے عوام کا قتل کررہے ہیں اور مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور دشمنوں کے ایسے اقدامات کا مقصد اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہے تاہم وہ تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی