سعودی وہابی رژیم بھوک اورقحط کو ہتھیار بناکر یمنیوں پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے
بحرین یونیورسٹی کے معروف اُستاد:
نیوزنور23 جون/بحرین یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نےاس بات کےساتھ کہ سعودی عرب کی وہابی رژیم اوراسکے اتحادیوں نے یمن پر ایک سامراجی جنگ مسلط کرر کھی ہے کہا ہے کہ وہابی سعودی رژیم بھوک اورقحط کو ہتھیار بناکر دوسری جنگ عظیم کےدوران نازی فورسز کی طرح دوسروں پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرین یونیورسٹی کے اُستاد ’’کولن کیول‘‘نے اس بات کےساتھ کہ سعودی عرب کی وہابی رژیم اوراسکے اتحادیوں نے یمن پر ایک سامراجی جنگ مسلط کرر کھی ہے کہا ہے کہ وہابی سعودی رژیم بھوک اورقحط کو ہتھیار بناکر دوسری جنگ عظیم کےدوران نازی فورسز کی طرح دوسروں پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم نےامریکہ کی لاجسٹک اورعسکری حمایت سے یمنیوں کا بہیمانہ قتل عام اور اس ملک کی مظلوم عوام تک امداد پہنچانے کے تمام راستوں کا محاصرہ کررکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق سے متعلق امریکہ کا رویہ ظالمانہ رہا ہے یقینی طورپر واشنگٹن اس کے یورپی اتحاد منجملہ برطانیہ اورفرانس یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی قیادت میں مغربی سامراجی طاقتوں کو اب یہ احساس ہے کہ یمن کی انقلابی عوام نے مشرق وسطیٰ علاقے میں ان کٹھ پتلی سعودی حکومت کے خلاف مقاومت دکھا کر ان کے شیطانی عزائم کے لئے چلینجز پیدا کئے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم یمنی عوام کو بھوک سے تڑپا کر ان پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ بدھ کو متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کی اتحادی فورسز نے یمن کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل بندرگاہ الحدیدہ جہاں 6 لاکھ یمنی آباد ہیں اورجہاں سے پورے یمن کو خوراک اورادویات سپلائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس بندرگاہ کو یمن کی لائف لائن کہاجاتا ہے پرحملہ کردیا ۔
رواں برس ہونے والے حملوں میں یہ سب سے تباہ کن حملہ قراردیا جارہا ہےاس جارحیت کے بعداقوام متحدہ سمیت کچھ سرکاری اورغیر سرکاری تنظیموں یہاں تک ریڈ کراس نے اپنی رضاکارتنظیموں کو علاقے سے نکال لیا ہے جو یمن میں امدادی کام کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
ادھر یمن سے موصلہ رپورٹوں کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکا رفورسز نے سعودی عرب کی جنگی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں جیزان میں واقعہ الفیصل میں فوجی مرکز کو بدر نامی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۲۳