نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


پاکستانی اہلسنت عالم دین:

نیوزنور23جون/پاکستان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اور جمعیت علما ئےپاکستان نیازی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنت البقیع کو مسمار کرنے کا جرم آل سعود کی تباہی کا باعث بنے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علما ئےپاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت’’ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی ‘‘نے کہا کہ پیغمبر خدا کے والدین حضرت عبداللہ اور حضرت آمنہ، زوجہ رسول حضرت خدیجتہ الکبریٰ، خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ(س)، حضرت امام حسنؑ، امام جعفر صادقؑ، امام زین العابدینؑ، امام محمد باقر علیہم السلام اور دیگر اسلامی شخصیات کے مزارات کو مسمار کرنا آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے جسے کوئی مسلمان معاف نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کو مسمار کرنے کا جرم آل سعود کی تباہی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی اہمیت کے اسلامی ورثے کو بحال کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے اور اہلسنت برادری کوخود ان مزارات کی تعمیر میں پیش پیش رہنا چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور ایران کو سعودی حکومت پر عالمی دباو بڑھانا چاہیےکیونکہ پورا عالم اسلام رنجیدہ اور افسردہ ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ظلم و ستم سے شخصی نظریات کو اُمت مسلمہ پر ٹھونسا نہیں جا سکتا۔

اہلسنت عالم دین نے کہا کہ اہلسنت کسی کو توحید کے نام پر نجدیت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے تاریخ گواہ ہے کہ آل سعود کے حجاز مقدس پر قبضے کے بعد سے اسلامی روایات کو جس طریقے سے یہودی سازش کے تحت مٹایا گیا ہے ایسی بربریت اور ظلم کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی۔

موصوف  عالم دین نے کہا کہ عالم اسلام ایک عرصے سے 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر مناکر اس اہم مسئلے کو زندہ رکھے ہوئے ہے کہ کس طرح سے اسلامی ورثے کی بے حرمتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہےجنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع قبرستان ہے جس میں اُمہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں 8 شوال 1344 ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کیا یہ دن تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی