بچوں کو والدین سے الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے سےواضح ہو گیا کہ ٹرمپ اپنے ملک یا دنیا کے اخلاقی رہنما نہیں بن سکتے
یورپی کونسل کے سیکرٹری جنرل:

نیوزنور22جون/یورپی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے بچوں کو جدا کرکے الگ خاردار تار والے کیمپوں میں رکھنے کےٹرمپ کے اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جو کچھ کیا اور جو قدم اُٹھایا اس کا کوئی تاریخی ریکارڈ نہیں ملتا اسلئے امریکی صدر ٹرمپ آزاد دنیا کی کوئی بات کرنے کا حق نہیں رکھتے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی کونسل کے سیکرٹری جنرل’’یاگلینڈ‘‘نے بچوں کو جدا کرکے الگ خاردار تار والے کیمپوں میں رکھنے کےٹرمپ کے اقدام پر احتجاج اورامریکہ کے بین الاقوامی وقار کو نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو اخلاق سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے جو کچھ کیا اور جو قدم اُٹھایا اس کا کوئی تاریخی ریکارڈ نہیں ملتا اسلئے امریکی صدر ٹرمپ آزاد دنیا کی کوئی بات کرنے کا حق نہیں رکھتے۔
انہوں نے امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن سے ان کے بچوں کو جدا کر کے الگ خاردار تاروں والے کیمپوں میں رکھنے کے اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ آزاد دنیا کے بارے میں کوئی بیان دینے کا حق نہیں رکھتے۔
موصوف سیکرٹری نے کہا کہ میکسیکو سے ملنے والی امریکی سرحد پر جو کچھ ہوا اور جس طریقے سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کیا گیا اس سے واضح ہو گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے ملک یا دنیا کے اخلاقی رہنما نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جو کچھ کیا اور جو قدم اُٹھایا اس کا کوئی تاریخی ریکارڈ نہیں ملتا اور امریکی صدر ٹرمپ آزاد دنیا کی کوئی بات کرنے کا حق نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علحٰیدگی کوئی غیر متوقع اقدام نہیں تھا اس لئے کہ یہ فیصلہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ وہ تعاون کی بنیاد پر کسی بین الاقوامی معاہدے اور یا تنظیم میں امریکہ کو باقی نہیں رکھنا چاہتے۔
یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل یاگلینڈ نے اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ کے ذریعے انسانی حقوق کونسل سے امریکا کی علحٰیدگی کے اعلان کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علحٰیدگی ٹرمپ نے اپنے ملک کو تاریخی رسوائی سے دوچار کر دیا۔
ان کا یہ بیان اس اعتبار سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ امریکی حکومت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علحٰیدگی کا اعلان اسرائیل کی حمایت میں کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنوں کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کا یکطرفہ رویہ اور پھر غیر قانونی تارکین کے وطن کے بچوں کے بارے میں ان کے اقدام اور اسی طرح اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علحٰیدگی سے متعلق امریکی فیصلے نے ٹرمپ کے غیر اخلاقی و غیر انسانی پہلوؤں کو مکمل طور پر نمایا ں کر دیا۔
- ۱۸/۰۶/۲۲