امریکہ خود مختار ممالک میں مداخلت سے باز رہے
روسی وزیر خارجہ:
نیوزنور22جون/روسی وزیر خارجہ نےملک کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی سرگرمیوں میں اضافے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دنیا کے خود مختار ملکوں میں مداخلت سے ہاتھ نہیں کھینچا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ’’سرگئی لاروف ‘‘ نے روس اور بیلا روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی سرگرمیوں میں اضافے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دنیا کے خود مختار ملکوں میں مداخلت سے ہاتھ نہیں کھینچا ہے۔
انہوں نے روس اور بیلا روس کی مشترکہ سرحدوں کے قریب نیٹو کی فوجی تقویت اور امریکہ کے ذریعے یک طرفہ طور پر اینٹی میزائل سسٹم نصب کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت سے تعبیر کیا۔
روسی وزیرخارجہ نے روس اور بیلا روس کی مشترکہ اعلٰی کونسل کے اجلاس میں دونوں ملکوں کی خارجہ پالیسی میں ہم آہنگی اورمؤقف میں یکسانیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس اور بیلا روس کی مشترکہ سرحدوں کے قریب امریکہ کے اینٹی میزائل سسٹم کی تنصیب اور نیٹو کی سرگرمیوں میں اضافہ غور طلب ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دنیا کے خود مختار ملکوں میں مداخلت سے ہاتھ نہیں کھینچا ہےکہا کہ اس وقت زیادہ تشویش امریکہ کے اینٹی میزائل سسٹم میں توسیع اور واشنگٹن کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی بندش کے خاتمے کے اعلان کی وجہ سے ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مسائل کے بارے میں امریکہ کی خودسرانہ روش منجملہ ایٹمی معاہدے سے اس کی علحٰیدگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ عالمی معاہدوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور ان کی بے احترامی کرتا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۲۲