امریکہ اسرائیل کو احتساب سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے
فلسطینی وزارت خارجہ:
نیوزنور22جون/فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو احتساب سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی کونسل سے امریکی انخلاء یہ واضح کرتا ہے کہ واشنگٹن حکومت اسرائیل کو احتساب سے بچانے کے لیے کس بھی حد تک جا سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہےاور امریکہ نہیں چاہتا کہ اسرائیل کے خلاف فیصلے ہوں اسرائیلی فوج نے فلسطین میں جارحیت کی انتہا کر دی ہےاور گذشتہ روز فلسطین میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے ملک اسرائیل کی حمایت میں امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علحیٰدہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا تھا کہ حقوق انسانی کی عالمی کونسل منافق اور اسرائیل سے متعصب ہے اور اسرائیل سے متعلق انتہائی حد تک جانب دارانہ رویہ رکھتی ہےاوردوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے خلاف محاذ بنا لیا ہےاسلئے انسانی حقوق کونسل اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہو چکی ہے انسانی حقوق کونسل منافقت پر مبنی قراردادیں لا رہی ہے کونسل کے رکن ممالک خود بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔