ایرانی جوہری پروگرام کے متعلق نیتن یاہو کا بیان من گھڑت ہے
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان: نیوزنور05 مئی/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ
ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا اختیار بین الاقوامی ایٹمی
ایجنسی کے پاس ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن کا ایرانی جوہری پروگرام کے متعلق
بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق روسی
وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں صہیونی
وزیراعظم کے بیان کو غیر حقیقی اور من گھرت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا
اختیار بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے پاس ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن کے بیان
کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ماسکو کے نزدیک ایران کے
ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی معتبر اداروں کی تائید شدہ رپورٹ ہی معتبر
ہے اور روس کے نزدیک غیر معتبر اور غیر مؤثق بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ماسکو مشترکہ جوہری معاہدے پر اس وقت تک
پابند رہے گا جب تک تمام فریق اس عمل پیرا رہیں گے۔