نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جیمز پیٹراس:

نیوزنور22 جون/مشرق وسطیٰ امور کے ایک امریکی ماہر نے  کہا ہے کہ سعودی عرب کی وہابی رژیم فلسطینیوں کی آزادی جدوجہد کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ واسرائیل جیسی طاغوتی قوتوں کی کوششوں کی حمایت کررہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں مقیم معروف مشرق وسطیٰ امور کے ماہر ’’جیمز جٹراس ‘‘نےسعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے یہودی داماد ،خصوصی نمائندے اور  مشرق وسطیٰ کے مشیر جیرڈ خوشنر  کے درمیان حالیہ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم فلسطینیوں کی آزادی جدوجہد کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ واسرائیل جیسی طاغوتی قوتوں کی کوششوں کی حمایت کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت سب پر آشکار ہوچکی ہے کہ  سعودی وہابی رژیم اسرائیل اور امریکہ جیسی  شیطانی قوتوں کےساتھ مل کر ایک ممکنہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے جاری فلسطینیوں کی جدوجہد کو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں مقیم  باقی بچے فلسطینیوں کو نکالنے  اور فلسطینی اتھارٹی کو مزید کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اورسعودی عرب کی پالیسی مقبوضہ یروشلم القدس کو غاصب صیہونی حکومت کے کنٹرول میں دینا اورفلسطینیوں کو دوسری اورتیسری کلاس کے شہریوں میں تبدیل کرنا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کل امریکی صدر ٹرمپ کے یہودی داماد،خصوصی نمائندے اورمشرق وسطیٰ  کے مشیر خوشنر سےملاقات کی جس میں اسرائیل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاسعودی دورے سے پہلے ٹرمپ کے داماد نے اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ  امریکہ کے صیہونی نواز ٹرمپ کی جانب سے فلسطین اوراسرائیل کے درمیان جاری کشمکش کو ختم کرنے کیلئے نام نہاد صدی کی ڈیل کہ جس منصوبے کے چرچے ہیں وہ  ہنوز، شقوق وشبہات کا شکار ہے سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کے مجوزہ معاہدہ فلسطینیوں کے بنیادی حق خود ارادیت  کو ساقط کرنے بلکہ  پورے قضیہ فلسطین کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے  ختم کرنے کی سازش ہےصڈ ی کی ڈیل کو دیگر جتنے  ناموں کےساتھ لکھا جائے  لیکن حقیقی معنوں میں یہ فلسطین کے حوالے سے صیہونی ریاست کا ویژن ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی