نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حزب اللہ عراق:                

نیوزنور21 جون/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت کتائب حزب اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  عوامی رضاکارفورسز کے دستوں پر حالیہ حملوں کے باوجود امریکہ اورصیہونی رژیم  اپنے ناپاک منصوبوں کی حصولی میں بری طرح ناکام رہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تحریک مقاومت کتائب حزب اللہ کے ترجمان’’جعرف الحسینی‘‘ نے کہا ہے کہ  عوامی رضاکارفورسز کے دستوں پر حالیہ حملوں کے باوجود امریکہ اورصیہونی رژیم  اپنے ناپاک منصوبوں کی حصولی میں بری طرح ناکام رہے۔

انہوں نے کہاکہ عراق ،شام سرحد کو کنٹرول کرنے کی کوشش ناکام رہی ہے  اور مقاومتی فورسز پر امریکی حملے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جس جگہ پر مقاومتی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے اس کا فاصلہ عراقی سرحد سے تقریباً ادھا کلومیٹر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان حملوں میں  غاصب صیہونی رژیم کے کردار کو کسی بھی صورت میں  مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں اس حملے میں غاصب صیہونی رژیم کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے یقینی طورپر اس کے بعد عراق میں قابضین فورسز کےساتھ ہماری کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف مقاومتی محور کی کامیابی کے بعد امریکہ اوراسکے اتحادیوں نے مقاومت کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  شام کے سرحدی علاقوں میں سرگرم داعشی عناصر کےساتھ امریکیوں کا قریبی رابطہ ہے اوروہ  شام  اورعراق کے سرحدی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر حکومت دمشق  جنوبی شام میں شروع ہونے والے  معرکے میں  شرکت کیلئے ہمیں دعوت دیتی ہے تو یقینی طورپر ہم اسے قبول کریں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مقاومتی فورسز امریکہ اوراسرائیل کی دھمکیوں اورسازشوں کے باوجود شام میں اپنی موجودگی کو قائم رکھے گی ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی