نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر:

 نیوزنور21جون/لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں  پاکستان کے ایک ممتاز عالم دین ،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے  کہا ہے کہ یمن و بحرین کہ جہاں نام نہاد مسلمان نہتے عوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں ہماری حمایت کے مستحق ہیں اور یمن کے بے کس، بے بس مسلمان جوقحط، بیماری اور بمباری کا نشانہ بنے ہوئے ہیں پر ڈھائے جانے والے  ان مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر ’’حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی‘‘ نے علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یمن و بحرین کہ جہاں نام نہاد مسلمان نہتے عوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں ہماری حمایت کے مستحق ہیں اور یمن کے بے کس، بے بس مسلمان جوقحط، بیماری اور بمباری کا نشانہ بنے ہوئے ہیں پر ڈھائے جانے والے  ان مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کےخلاف کوئی مؤثر آواز بلند نہیں کی جا رہی ہے۔

موصوف مر کزی نائب صدر نے کہا کہ ہم بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اورعالم اسلام انتشار کا شکار استعماری ہتھکنڈوں میں جکڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر تو غیر مسلم ظلم کر رہے ہیں مگر یمن اور بحرین میں مسلمان ہی مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں لہذا ان مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی مشہور حدیث ہے کہ جس نے اس حالت میں صبح کی کہ مسلمانوں کے امور کی کوئی فکر نہ کی تو گویا وہ مسلمان ہی نہیں لہذا ہمیں ان مظلوم مسلمانوں کا ضرور خیال کرنا چاہیے جو ظلم وبربریت کا شکار ہیں اور عالمی برادری اور ذمہ دار اداروں کو جھنجوڑنا چاہیے کہ وہ مظلوموں کی داد رسی کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی