نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رہبر معظم انقلاب اسلامی:

نیوزنور21جون/رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں اور دیگر سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں فرمایا ہےکہ یمن میں متعدد ملکوں کی اتحادی افواج جو کہ ذاتاً خبیث ہیں نے اسلحے کے زور پر ایک بندرگاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی’’آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای‘‘ نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں اور دیگر سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں فرمایاکہ یمن میں متعدد ملکوں کی اتحادی افواج جو کہ ذاتاً خبیث ہیں نے اسلحے کے زور پر ایک بندرگاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

 رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ یمن میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرنے والے اس دور کے شمر ہیں جنکے ساتھ عہد و پیمان پر بالکل بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتااور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے ایرانی قوم مکمل طور پر جان چکی ہے۔

 آپ نے فرمایا کہ یہ انسان دشمن قوتیں ایران کے ساتھ بھی دشمنی اس لئے کررہی ہیں کہ ایران ان کے سامنےسرتسلیم خم نہیں کر رہااور اللہ کے فضل و کرم سے ایران امریکہ سمیت تمام دشمن قوتوں پر غلبہ حاصل کرے گا۔

آپ نے فرمایا  اگر حقیقت میں دیکھا جائے توایران کے دشمن بھتہ خوربدمعاش ہیں لیکن ایران کبھی ان کی دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

امام خامنہ ای نےیورپی معاشرے خصوصاً انکی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئےفرمایا کہ یورپ میں زندگی کے طور طریقے خاندانی طرز زندگی سے بلکل مختلف ہیں اور اسی وجہ سے بہت ساری مشکلات بھی وجود میں آئی ہیں لہذا ہماری مقننہ اور مجریہ کومغربی زندگی کو اپنے لئے نمونہ عمل نہیں بنانا چاہیئے۔

 سپریم لیڈر نے اراکین پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ کوئی بھی قانون بناتے وقت اور اس پر عمل کے سلسلے میں ملکی ترجیحات کو مد نظر رکھا جائے جبکہ ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے ضروری قانون سازی کو پہلی ترجیح حاصل ہے۔

 رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اراکین پارلمان کو رشید، بالغ اور عاقل قراردیتے ہوئےفرمایا کہ ایرانی پارلیمنٹ کو دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مستقل اور آزادانہ طور پر قانون سازی کرنا چاہیے۔

 امام خامنہ ای نے مزید فرمایاکہ عوام کی مخلصانہ خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کو اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنے کے سلسلے میں عوامی خدمت پربہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی