نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حماس کے ترجمان:

 نیوزنور21جون/فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن کو فلسطینی عوام کے خلاف کوئی نئی سازش رچنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان’’ فوزی برہوم‘‘ نے مقبوضہ فلسطین پر تحریک مقاومت کے میزائل حملے کو صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ دشمن کو فلسطینی عوام کے خلاف کوئی نئی سازش رچنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اسے اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ غاصب صہیونی فوج کےمظالم فلسطینیوں کے عزم و ارادوں کو کچلنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں دو فلسطینی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں غزہ پر صیہونی حکومت نے جارحیت کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دو ہزار چھے سے اس علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد فلسطین کی تحریک مقاومت حماس نے مقبوضہ فلسطین میں کرم ابوسام اور اشکول پر سات میزائل فائر کئے جس سے غزہ کے قریب واقع ان علاقوں میں بھگدڑ مچ گئی اور خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی