نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حکومت آل خلیفہ:   

نیوزنور20 جون/غاصب اسرائیلی وفد  کے بحرین کے سرکاری دورے سے قبل آل خلیفہ رژیم سے وابستہ ایک عہدےدار نے اسرائیل نیوز 24 کو بتایا ہے کہ بحرین اسرائیل کےساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والی پہلی خلیجی ریاست ہوگی ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی وفد  کے بحرین کے سرکاری دورے سے قبل آل خلیفہ رژیم سے وابستہ ایک عہدےدار نےاپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیل نیوز 24 کو بتایا ہے کہ بحرین اسرائیل کےساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والی پہلی خلیجی ریاست ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ رژیم کے حکام اسرائیل کو اپنے دشمن نہیں سمجھتے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ غاصب اسرائیل کےساتھ  تعلقات کی بحالی بحرین کے آئین یا اصولوں کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آئندہ مہینے  اسرائیل کے وفد کے دورہ بحرین میں تل ابیب کے اعلیٰ حکام شامل ہونگے۔

ادھر بحرین کے انقلابی نوجوانوں کے اتحاد نے اسرائیلی وفد کے آئندہ بحرین دورے  اورغاصب رژیم کےساتھ تعلقات  کے قیام کی  آل خلیفہ شاہی خاندان کی کوششوں کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کےساتھ کسی بھی سطح  پر تعلقات کا قیام  اورصیہونی وفد کی بحرین آمد قومی وقار کے منافی ہے اوراس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائےگا۔

دوسری جانب بحرینی علما ء نے بھی اپنے بیان میں شاہی حکومت کے ناپاک عزائم کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کو بحرین میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی