نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

دشمنوں کو نابود کردیا جائے گا

شنبه, ۵ می ۲۰۱۸، ۱۲:۲۴ ب.ظ


خطیب جمعہ تہران:

نیوزنور05 مئی/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ہم سامراجی طاقتوں کو یہ کھلا پیغام دے رہے ہیں کہ ہم طاقتور ہیں، پوری شجاعت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں اور دشمن جتنا زیادہ محاذ حق کے مقابلے پر آئیں گے انہیں اتنا ہی زیادہ زور دار طمانچہ رسید کیا جائے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ موحدی کرمانی نے پندرہ شعبان المظم حضرت ولی عصر عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دشمنوں نے ہمارے راستے میں مشکلات کھڑی کی ہیں اور دنیاکو ظلم و جور سے بھر رہے ہیں لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ نابودی ہی ان کا مقدر ہے حضرت مہدی تشریف لائیں اور دنیا کو عدل و انصاف سے پر کردیں گے۔
انہوں نے شہید آیت اللہ استاد مطہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ جن کی شہادت کے دن ایران میں یوم معلم منایا جاتا ہے کہا کہ میں سب کو یہ سفارش کرتا ہوں کہ وہ شہید آیت اللہ مطہری کی کتابیں ضرور پڑھیں کیونکہ انہوں نے معاشرے کے سبھی طبقوں کے لئے کتابیں لکھی ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ تہران کے خلاف امریکا اور علاقے میں اس کے بعض اتحادیوں کی دھمکیوں سے ایران اور ایرانی عوام کے پائے ثبات و استقلال میں کوئی لرزش پیدا ہونے والی نہیں ہے کیونکہ اگر دشمن ہم سے جنگ کریں گے تو انہیں شکست ہوگی اور وہ نابود ہوجائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا آج ایران کے خلاف یورپ، سعودی عرب اور اسرائیلی حکومت کو اپنے ساتھ ملانا چاہتا ہے لیکن سامراجی طاقتوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران طاقتور اور توانا ہے اور ہم پوری شجاعت کے ساتھ سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے امریکا اور سامراجی دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایران ثابت قدم اور طاقتور ہے اور تمہاری گیدڑ بھکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ اسلام کفر کےمقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور ایران کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اسلام کا پرچم اپنے دوش پر اٹھا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ جتنا زیادہ محاذ حق کے مقابلے میں آئیں گے اتنا ہی زور دار طمانچہ بھی انہیں رسید کیا جائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی