شامی تنازعے کے آغاز سے ہی تکفیری وہابی گروہوں اورامریکیوں کا قریبی گٹھ جوڑ رہا ہے
اسلامی تحریک مقاومت نجبا ءکے سربراہ:
نیوزنور20 جون/عراقی اسلامی تحریک مقاومت نجباء کے سربراہ نے امریکہ اورتکفیری دہشتگردوں کے درمیان تعلقات کو افشاء کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی تنازعہ کے آغاز سے ہی امریکی فوجی مشیر تکفیری گروہوں کی حمایت کرتے آرہے ہیں اوریہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’اکرم القابی ‘‘نے اپنے ایک بیان میں امریکہ اورتکفیری دہشتگردوں کے درمیان تعلقات کو افشاء کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی تنازعہ کے آغاز سے ہی امریکی فوجی مشیر تکفیری گروہوں کی حمایت کرتے آرہے ہیں اوریہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
انہوں نے دہشتگردی سے متعلق امریکہ کے دوہرے میعار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام وعراق میں تکفیری وہابی دہشتگردوں کو امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔
انہوں نے عرا ق کی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی کو غیر قانونی اورناجائز قراردیتے ہوئے بغداد حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک سے امریکی افواج کے انخلا ءکیلئے واشنگٹن حکومت پر دباؤ ڈالے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دشمنان اسلام کے خلاف اسلامی مقاومتی تحریکوں کی پیروزی کا سلسلہ انشااللہ بدستور جاری رہےگا۔