نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ بلیک میلنگ کی پالیسی پر گامزن

چهارشنبه, ۲۰ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۲:۰۳ ب.ظ


چین:

  نیوزنور20جون/چین نے کہا ہے کہ امریکہ انتہائی دباؤ اور بلیک میلنگ کی سیاست پر گامزن ہے جس سے اس کو نقصان اُٹھانا پڑے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف لگانے کی دھمکی کو امریکی بلیک میلنگ قرار دیکر جوابی اقدام کا انتباہ دے دیا جس کے نتیجے میں دنیا کی دو بڑی معیشتیں تجارتی جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ انہوں نے بیجنگ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے امریکی تجارتی نمائندے کو 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کی ہدایت کردی ہے اگر چین نے پھر ٹیرف بڑھائے تو مزید 200 ارب ڈالر یا 450 ارب ڈالر کی مجموعی درآمدات پر ٹیکس لگانے کی نشاندہی کی جائے گی چین کو اپنی غیرمنصفانہ پریکٹسز بدلنے اور امریکی مصنوعات کے لیے مارکیٹ کھولنے کے ساتھ متوازن تجارتی تعلقات کے لیے مزید اقدامات لینا ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے 50 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کااعلان کیا تھا جس پر چین نے بھی اتنی ہی مالیت کی امریکی مصنوعات پر مساوی ڈیوٹی عائد کی تھی اسکےجمعہ کو امریکی صدر نے چین کو جوابی اقدامات پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی