اسرائیلی وامریکی مظالم کے باوجود فلسطینی عوام اپنے حقوق سے ہر گز دستبردار نہیں ہوگی
فلسطینی رہنما:
نیوزنور20 جون/فلسطین کے ایک معروف عیسائی مذہبی رہنما نے امریکی سفارتخانے کوتل ابیب سے مقبوضہ یروشلم منتقل کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اورصیہونی حکومت فلسطینیوں کا مل کر نسل کشی کرکے بھیانک جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں اطاءاللہ حنا‘‘نے امریکی سفارتخانے کوتل ابیب سے مقبوضہ یروشلم منتقل کرنے کی امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اورصیہونی حکومت فلسطینیوں کا مل کر نسل کشی کرکے بھیانک جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی قوم جارحین کےسامنے کبھی بھی سرخم نہیں ہوگی امریکہ اوراسرائیل کی پالیسیاں فلسطینیوں کے عزم وارادوں کو کبھی کمزور نہیں کرسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ غزہ پٹی کی عوام کو صیہونی حکومت کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر بھیانک جرائم کا شکار بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کے ظالمانہ محاصرے کے نتیجے میں غزہ کی عوام کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے اس محاصرے کے باوجود یہاں کی عوام قابضین کے خلاف اپنی استقامت اور جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے دنیا کی امن وحریت پسند عوام سے غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے اور فلسطین کی حمایت میں کھڑا ہونے کا مطالبہ کیا۔
- ۱۸/۰۶/۲۰