امریکہ سے مفاہمت اسلامی انقلاب کی موت کے مترادف ہے
پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر:
نیوزنور20جون/پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرنے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمت کرنے کا مطلب اسلامی انقلاب کی موت ہے جس سے عوام اور نظام کو بھی نقصان پہنچے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر’’میکر جنرل جعفری‘‘ نے بعض حلقوں کی جانب سے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی خواہش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمت کرنے کا مطلب اسلامی انقلاب کی موت ہے جس سے عوام اور نظام کو بھی نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست اور غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہیں ان کے خیالات اور نقطہ نظر انقلابی اور ملک نظام کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر اسلامی انقلاب کے غدار ہیں لہذا ان کی جانب سے ایسی تجاویز ہمارے لئے حیران کن نہیں ہیں۔