نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

جارح سعودی اتحاد کے خلاف جہاد واجب ہے

چهارشنبه, ۲۰ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۱:۰۲ ق.ظ


علمائے یمن:

 نیوزنور20جون/یمن کے مغربی ساحلی صوبے الحدیدہ کے علماء نے جارح قوتوں کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے علماء نے اپنے ایک بیان میں جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ فوجی حملوں کے مقابلے میں جہاد کا اعلان کر دیا۔

الحدیدہ کے علما ءنے اپنے ایک بڑے اجلاس میں غیر ملکی جارح قوتوں کے خلاف اسلحہ اُٹھانے کو واجب قرار دیتے ہوئےکہا  کہ سبھی قانونی ہتھیاروں کے ذریعے ملک کا دفاع ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر حملے پورے ملک پر قبضہ کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں اس لئے وطن کا دفاع ضروری اور واجب ہے۔

یمنی علما نے ساتھ ہی غاصب اور جارح قوتوں کے مقابلے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا  کہ ان ٹی وی چینلوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے جو جھوٹی اور فتنہ انگیز خبریں نشر کر رہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ  صوبے کے عوام اور سبھی یمنی شہری یمن کی اعلٰی سیاسی کونسل کے سابق سربراہ شہید صالح الصماد کے خون کے وفادار ہیں اور ہم یمنی شہریوں کو جہاد کی دعوت دے رہے ہیں۔

الحدیدہ کے علما ءنے مزیدغیر ملکی جارح قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی دعوت پر یمنی عوام کے ذریعے لبیک کہنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ساحلوں پر یمنی فوج، عوامی رضاکار فورس اور قبائلی لشکر کی جنگ اور دفاع قابل تعریف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے مغربی ساحلوں اور ملک کے مشرقی محاذوں پر جارح قوتوں کی دسیوں فوجی گاڑیوں اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب محاذوں پر سعودی فوج کا ایک ٹینک دو بکتربند گاڑی اور دو بلڈوزروں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس درمیان سعودی حکومت کے جنگی طیاروں  نے یمن میں اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الحدیدہ میں ایک مسافر بس پر بم گرا کر کم سے کم چھے مسافروں کو شہید کر دیا ہے شہید ہونے والوں میں چار خواتین شامل ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کو بھی الحدیدہ صوبے کے الحوک شہر میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کر کے چار عام شہریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی اور مغربی اتحاد یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ اور وہاں کی بندرگاہ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن اس کو ابھی تک اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہےیمنی فوج اور الحدیدہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ الحدیدہ پر قبضہ کرنے کا سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو سکے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی