دھوکہ دہی مغرب کی پرانی رِیت ہے
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان:
نیوزنور20جون/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس نے سرد جنگ کے بعد مغرب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر اس نے دھوکہ دیا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ’’ماریا زاخا رووا ‘‘نے کہا کہ روس کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کا مقصد جنگ اور ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنا تھا مگر مغرب نے روس کو دھوکہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کی جانب سے روس کا جواب سرحدوں پر خاردار تار رلگانے کی شکل میں برآمد ہوا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ روسی حکام مغرب کے ساتھ تجارتی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے تھے۔
ماریا ذخارووا نےمزیددوسری عالمی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں دو کروڑ سے زائد روسی مارے گئے اس لئے روسی عوام کا حق ہے کہ وہ ظاہر کریں کہ کوئی بھی ملک روس پر حملہ نہیں کر سکتا۔