نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امورکے مصری ماہر:

نیوزنور05 مئی/بین الاقوامی امور کے ایک مصری ماہر نے  صہیونی وزیر جنگ کے اس بیان کہ صہیونی فوج نے شام میں ایران کی تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر واضح پیغام دے دیا ہے  کہ اسرائیل کے پڑوس میں ایران کے فوجی قدم قبول نہیں کیے جائیں گے اور اگر اس ملک نے کوئی اشتعال انگیزی کی تو اس کے خلاف فیصلہ کن انداز میں کارروائی کی جائے گی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف جنگ کی دھمکی اس بات کی علامت ہے کہ  اسرائیل اور اس کے اتحادی ایران کی بڑھتی طاقت اور صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق ایک انترویو میں ‘‘محمد علی’’ نے  صہیونی وزیر جنگ کے اس بیان کہ صہیونی فوج نے شام میں ایران کی تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر واضح پیغام دے دیا ہے  کہ اسرائیل کے پڑوس میں ایران کے فوجی قدم قبول نہیں کیے جائیں گے اور اگر اس ملک نے کوئی اشتعال انگیزی کی تو اس کے خلاف فیصلہ کن انداز میں کارروائی کی جائے گی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف جنگ کی دھمکی اس بات کی علامت ہے کہ  اسرائیل اور اس کے اتحادی ایران کی بڑھتی طاقت اور صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  اسرائیلی حکام اس بات سے آگاہ ہیں  ایران کے اڈے غاصب اسرئیل کی سرحد کے قریب ہیں اور ایران اسرئیل کے تمام علاقوں کوچند منٹوں میں  کھنڈرات میں تبدیل کرسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہووریہ  ایران  شام،عراق یا لیبیانہیں بلکہ ایک عالمی طاقت ہے اور اسرئیل کی ہر جارحیت کا منہ توڈجواب دینے کو تیارہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیردفاع نے صہیونی وزیر جنگ کےحالیہ بیان  کے ردعمل میں میں صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ریشہ دوانیوں سے باز آجائے بصورت دیگر ایران کا جواب انتہائی سخت ہو گا اور نتیجے میں اسرائیل کو ہمیشہ پچھتاوا ہو گا-

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ بیت المقدس کی غاصب صیہونی حکومت نے بخوبی اس بات کو سمجھ لیا ہے کہ انیس سو اناسی میں اسلامی انقلاب کی کامیابی تک اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں میں ظاہری کامیابی حاصل کرنے کے باوجود ابھی تک وہ کسی بھی جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور اپنے ناپاک اہداف کے حصول میں ہمیشہ وہ ناکام رہی ہے اور اس کے انحطاط اور زوال کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا-

انہوں نے کہا کہ  غاصب صیہونی حکومت کا انجام وہی ہو گا جیسا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ صیہونی حکومت کی نابودی یقینی ہے

اسرائیل

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی